کرناٹک میں کیسینو کے باتھ روم سے 5.70کروڑ روپئے مالیتی نوٹ برآمد
بنگلور: نوٹوں کی تبدیلی کے بعدکرنسی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کے دومختلف واقعات میں سی بی ائی نے ریزوربینک آف انڈیا( آربی ائی)اور ایک جے ڈی ایس لیڈر کے سی دیریندر کو گرفتار کرلیا ۔
دیریندر ایک کیسینو بھی چلاتا ہے۔آر بی ائی کے ایک عہدیدارکے مائیکلکو سی بی ائی نے اُس وقت گرفتار کرلیاجب وہ1.51کروڑ روپئے مالیتی منسوخ شدہ پرانی نوٹوں کی دیگر نوٹوں سے بدلنے کی کوشش کررہاتھا۔محکمہ انکم ٹیکس نے ایک دوسرے واقعہ میں5.7کروڑ روپئے مالیت کی نئی نوٹوں کی بھی ضبطیکے بعد دیریند ر کو گرفتار کرلیا۔
کیسینو کے مالک دیریندر نے اپنی کیسینو کے باتھ روم میںیہ رقم رکھا تھا۔سی پی ائی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ دیریندر کو ہیلی میں 10ڈسمبر کو گرفتار کرنے کے بعد بنگلور لیاگیا اوردوسرے دن سی بی ائی عدالت میں پیش کیاگیا۔وہ مزید چھ دن کے لئے تحویل میں رہے گا۔
ایف آئی آر میں ویریندر کے علاوہ چترا ورگ کے ساکن دو درمیانی آدموں سی سوامی اور وینکٹیش کے علاوہ چار ملکوں اسٹیٹ‘ اسٹیٹ بینک آف میسور‘ائی سی ائی سی ائی‘اور کوٹک مہیندرا سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے نام بھی شامل ہیں۔
ایف ائی آر میں کہاگیا ہے کہ نومبراور ڈسمبر2016کے دوران منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کے لئے پانچ سو او ردوہزار کے نئے کرنسی نوٹوں کے5.7کروڑ روپئے بدلنے کی مجرمانہ سازش میں ان بینک عہدیداروں کے ملوث ہونے کا الزام ہے۔