نوجوت سنگھ سدھو کی راہول گاندھی سے ملاقات‘ کانگریس پارٹی میں رسمی شمولیت

نئی دہلی:سابق بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر نوجوت سنگھ سدھونے پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظراتوار کے روز سرکاری طور پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے‘ پنچاب کانگریس انچارج آشا کماری نے خبر کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ سدھو نے پارٹی نائب صدر راہول گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں رسمی شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سدھو کی راہول گاندھی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کے خواہاں تھے مگر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کی تاریخ کو تبدیل کردیا تھا کیونکہ راہول گاندھی چھٹیوں پر بیرون ملک تھے۔

 

یہ سیاسی تبدیلی اس وقت پیش ائے جب کرکٹر سے سیاست داں بننے والے سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے کانگریس پارٹی میں ایک ماہ قبل شمولیت اختیار کی تھی۔قبل ازیں نوجوت کور نے کہاتھا ’’کہ وہ یا پھر ان کے شوہر پنجاب انتخابات میں حصہ لیں گے۔کور نے کہاکہ ’’ اس وقت ہمارے ذہن میں کچھ نہیں ہے۔

ہم صرف پنجاب کی عوام کے فلاح وبہبود کے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم( نوجوت کور اور نوجوت سنگھ سدھو) مجوزہ انتخابات میں کسی ایک مقام سے مقابلہ کے لئے اتریں گے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ریاست پنجاب جہاں پر انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اس کے تمام 117اسمبلی حلقہ جات میں نوجوت سنگھ سدھو انتخابی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ہم چاہتے ہیں پنچاب کا ہرشعبہ حیات کی ترقی کے خواہاں ہے چاہئے وہ انڈسٹر ی ہو یا پھر زراعت۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ ہماری سنہری ریاست ہے اور ملک میں ہم اس کونمبرون ریاست کا درجہ فراہم کرنے کاکام کریں گے‘‘۔

رپورٹس کے مطابق کانگریس مجوزہ انتخابات میں سدھو کو بادل کے مقابلہ کھڑا کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ہوسکتاہے سابق بی جے پی لیڈر کولامبی اسمبلی حلقہ سے جس کی نمائندگی شرومانی اکالی دل ( ایس اے ڈی) کے امیدوار و چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کرتے ہیں سے مقابلہ کرائی گئی یا پھر ڈپٹی چیف منسٹر سوکھ بیر سنگھ بادل کے حلقہ جلال آباد سے مقابلے میں اتراے گی۔

اب تک کانگریس نے 100امیدواروں کی فہرست جاری کرچکی ہے ۔تاہم ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اپنے مزید 17امیدواروں کے ناموں کے اعلان میں پس وپیش کررہی ہے جبکہ ریاست میں117اسمبلی حلقہ جات ہیں ۔ جہاں پر فبروری4کو انتخابات منعقد ہوں گے۔
ANI