نوبہتا عورت نے خود کولگائی پھانسی‘ خاندان نے لگایا قتل کا الزام

کلکتہ: پولیس نے منگل کے روز بتایا ایک ہفتہ قبل جس عورت کی شادی ہوئی تھی اس کی نعش کلکتہ کے باگوہتی علاقے سے ملی جس نے خود کوپھانسی لگاکر ہلاک کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل 28سالہ کاجول داس کی شادی لنٹن داس سے ہوئی تھی کو پیر کے روز دواخانے والوں نے مردہ قراردیا۔

متوفی کے خاندان والوں نے اس کے شوہر اور سسرال والوں پر قتل کا الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ لڑکی والدین دس لاکھ روپئے جہیز کے ادا نہ کرنے پر اس نے کاجول کو قتل کردیا ہے۔

متوفی کی بہن نے کہاکہ ’’ ہم لوگوں نے کاجول کے جسم پر ضربات دیکھیں ہیں‘جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ متوفی کے شوہر اور سسرال والوں نے دس لاکھ روپئے جہیز کے نہ دینے پر اس کو قتل کردیا‘‘۔

متوفی کاجول کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کرانے پر پولیس نے شوہر سمیت متوفی کے ساس او رسسر دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بیگوہتی پولیس اسٹین افیسر کے مطابق متوفی کے شوہر ‘ سسر نارائن داس اور ساس کرشنا داں ائی پی سی 304کے تحت حراست میں لے کرمنگل کے روز عدالت میں بھی پیش کردیاگیا‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ موت کی اصل وجہہ کا اٹوپسی رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا‘‘
IANS