سال 2002فبروری 28کو نرودا پاٹیہ میں پیش فرقہ وارانہ فساد کا واقعہ جس میں97مسلمانوں کو ماردیاگیاتھا کے معاملے میں ملزم قراردیا گیا بابو بجرنگی سال2012سے بجرنگی سابرمتی جیل میں قید تھا
نئی دہلی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے2002گجرات فساد کے ملزم بابو بجرنگی کو طبی بنیادوں پر ضمانت دیدی ہے۔
سال 2002فبروری 28کو نرودا پاٹیہ میں پیش فرقہ وارانہ فساد کا واقعہ جس میں97مسلمانوں کو ماردیاگیاتھا کے معاملے میں ملزم قراردیا گیا بابو بجرنگی سال2012سے بجرنگی سابرمتی جیل میں قید تھا۔
بجرنگی کوعدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔گجرات حکومت نے طویل عرصہ سے اس کی خراب صحت کے متعلق کہاجس کے بعد جسٹس اے ایم کھانوالکر کی زیرقیادت بنچ نے ضمانت منظورکردی۔
گودھرا کے بعد پیش ائے فرقہ وارانہ فسادات میں بجرنگی کے رول پر عدالت نے اگست2012کو اس کے خلاف سزا سنائی تھی۔
گجرات ہائی کورٹ نے سزا کے فیصلے کو روک کر رکھاتھا۔