نرم ہندوتوا پر مشتمل راہول گاندھی کی بھوپال سے انتخابی مہم کی شروعات

بھوپال ۔راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش میں اپنی انتخابی مہم کی شروعات ریاست کی درالحکومت بھوپال سے کی اور اپنے ایک روز طویل دورے کے موقع پر انہو ں نے گیارہ ہندو سنتوں کا اشرواد بھی لیا۔

مذکورہ48سالہ شیو بھگت نے اپنے روڈ شو کی شروعات سے قبل ہندسادھوسنتوں اور معصوم لڑکیوں کا اشرواد لینے کے بعد کی ۔ہزارو ں پارٹی کارکن ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے اس سنکلپ یاترا میں شامل تھے۔

راہول گاندھی کا ائیر پورٹ پر صوبہ کے پارٹی انچارج کمال ناتھ کے بشمول جیوتی ردیہ سندھیا اور دیگر نے استقبال کیا۔ پندرہ کیلومیٹر طویل بس یاترا کی شروعات سے قبل راہول گاندھی نے ایک ’ پوجا ‘ بھی انجام دی۔

اپنے پارٹی سربراہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پارٹی ورکرس کا بڑا ہجوم سڑک کے کنارے کھڑا ہوا تھا۔راہول گاندھی حال ہی میں کیلاش مانسروار کی یاترا سے واپس لوٹے ہیں۔

گجرات اسمبلی الیکشن کے بعد سے راہول گاندھی مسلسل نرم ہندوتوا پر گامزن ہیں۔