کلکتہ: پولیس کے مطابق ضلع ہاوڑا کی ہوٹل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بے رحمانہ قتل کیاجسے اپنی بیوی پر ناجائز رشتہ قائم کرنے کا شک تھا اور اس نے چاقوسے اپنی بیوی پر تین درجن سے زائد وار کرتے ہوئے اسے قتل کردیا۔یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر کو ہاوڑہ کے گرچوموک میں پیش آیا تھا۔
شیام پور پولیس اسٹیشن افیسر انچارج سمن داس نے کہاکہ30سالہ گوتم مہانتو نے گرچوموک کے گیتانجی لاڈج میں اپنی بیوی انیتاکے ساتھ جمعہ کے روز کمرہ بک کیاتھااور اس نے بے رحمی کے ساتھ اپنی بیوی انیتا کا ہفتہ کے دوپہر کو 32سے زائد مرتبہ چاقو سے وار کرکے قتل کردیا کیونکہ اسے شبہ تھا کہ انیتا کے کسی غیر مردکے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں۔
ہوٹل عملے نے بتایا کہ کمرے سے چیخنے او رچلانے کی آوازیں آرہی تھیں اور ہمیں کمرے میں داخل ہونے کے لئے دروازہ توڑنا پڑا۔ہوٹل ملازم نے بتایاکہ’’ 4بجے کے قریب ہم لوگ روم میں سے چیخنے اورچلانے کی آوازیں سنی جو اندر سے مقفل تھا۔
جب ہم لوگ روم میں داخل ہوئے تو دیکھاکہ بیوی مسخ شدہ نعش سامنے پڑی اور اس کے قریب شوپر ہاتھ میں خون سے بھرا خنجر تھا‘‘۔پولیس نے گوتم کو قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا۔انسپکٹر داس نے کہاکہ ’’ پانچ دن کے لئے اسی پولیس تحویل میں لیاگیا ہے۔ دیکھنا ہے کہ اس کی دماغی حالت کیسی ہے‘‘۔