میانمار کے بعد یہ سری لنکا میں‘ بدھسٹ پجاریوں کی قیادت میں ہجوم نے روہنگیوں پر کیاحملہ

کولمبو۔مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کے روز شدت پسند بدھسٹ پجاری سری لنکا کے درالحکومت کے قریب میں واقعہ اقوا م متحدہ کے محفوظ گھر میں مقیم روہنگیوں پر حملہ کیاجس کے بعد منتظمین کو انہیں دوسرے جگہ منتقل کرنا پڑا۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ زعفرانی پٹیاں باندھے بدھسٹ پجاریوں کی قیادت میں ہجوم چاردیواری پر مشتمل ہمہ منزلہ عمارت میں گیٹ توڑ کر داخل ہوا جس کے بعد خوفزدہ پناہ گزین اوپری منزل پر چلے گئے۔

اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’ ہم نے ہجوم کو پیچھے دھکیل کر پناہ گزینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=0jkQ8Ih8tJ4

سری لنکا کے شمالی سمند ر میں ایک کشتی میں زندگی او رموت کے درمیان کشمکش کرتے ہوئے 31روہنگی پناہ گزینوں کو دیکھنے کے بعد سری لنکا کے بحریہ ٹیم نے انہیں بچانے کاکام کیاتھا۔ عہدیدار نے کہاکہ روہنگی وہیں پر تیسرے ملک میں بسائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں دستاویزات کے عمل کی یکسوئی تک انہیںیہاں پر تسلیم کیاجائے گا۔ایک بدھسٹ پجاری جس بلڈنگ میں طوفانی انداز میں داخل ہوا اس نے فلم بنائی اور اسنیہا لی جاتیکا بالا مولووا ( سنہالسی نیشنل فورسس) کی جانب سے اس جگہ پر توڑ پھوڑ کے لئے دیگر سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کررہا ہے۔

اپنے فیس بک پوسٹ میں بدھسٹ نے کہاکہ ’’ یہ روہنگی دہشت گرد ہیں جنھوں نے میانمار میں بدھسٹ پجاری کا قتل کیاہے‘‘اور روہنگی ماؤں کی طرف اشارہ کیاجن کی گود میں معصوم بچے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=FcUmT7zt79o