فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں
حیدرآباد۔ ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں مولانا سلمان ندوی شہر حیدرآبا د میں شادیوں کے بیجا اصراف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’ شہر کے امرء پر یہ ذمہ داری عائد تھی کہ وہ سماج میں تبدیلی کا بیڑھ اٹھائیں مگر شادیوں میں بیجا اصراف کے ذریعہ وہ خود اس ایسے لعنت میں مبتلاء ہورہے ہیں جس سے وہ نہ صرف جہنم کا نوالہ بن رہے ہیں بلکہ قرآن کی روشنی میں شیطان کے بھائی کہلایاجارہے ہیں‘‘۔
مولانا سلمان ندوی کا یہ ویڈیو تقریبا ایک سال پرانا ہے مگر سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔ اس خطاب میں مولانا نے کہا ہے کہ قاضی حضرات کو ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے جس میں سجاوٹ او رکھانے کے نام پرلاکھوں روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ انقلاب عام طور پر کسی غریب کے گھر سے اٹھتا ہے نہ کہ امیر کے گھر سے اگر امیر قاضی حضرات کی اس کی تحریک میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہے تو ایسے نکاح نہ پڑھائیں ۔ پیش ہے مولانا سلمان ندوی کا یہ ویڈیو جس کو سنیں اور اس پر ہمیں اور آپ کو عمل کرنے کی توفیق ملے۔