کلکتہ‘ نئی دہلی: ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے آج یہ کہتے ہوئے تنازع کھڑا کردیا کہ نوٹ بندی خلاف ملک گیر احتجاج کے باعث وزیراعظم نریند رمودی کو ’’ چوہے ‘‘کی طرح گجرات واپس جانا پڑیگا۔
انہو ں نے ریزوربینک آف انڈیادفتر کے باہر احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سال2019ء میں آپ کی حیثیت ایک چوہے کی ہوجائے گی۔
آپ شیر کی طرح نہیں رہیں گے ۔
نریندرمودی کو چوہے کی طرح گجرات واپس جاناہوگا۔اس کے چندگھنٹے بعد چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی نے بھی وزیراعظم اور سی پی ائی کو نشانہ بناتے ہوئے ’’ چوہے ‘‘ کی مثال دی۔
#Mamtabanerjee ने की 'चूहे' से #PMModi की तुलना, कहा -हम बाघों से लड़ते हैं, डरेंगे नहींhttps://t.co/LazmLXbHkF pic.twitter.com/YfQHn9qQK1
— NDTV India (@ndtvindia) January 11, 2017
انہوں نے پارٹی قائدین کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی سمجھ رہی ہیکہ ترنمول کانگریس نرم مٹی سے بنی ہوئی ہے جس کو چوہے آسانی کے ساتھ کھود سکتے ہیں حالانکہ ہم شیروں سے مقابلے کرنے والے ہیں‘ چوہوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں
Delhi: TMC leaders protests against #demonetization; march towards President House to meet him regarding the same. pic.twitter.com/3KIrzYR3LW
— ANI (@ANI) January 11, 2017
۔ترنمول کانگریس قائدین جے ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیرایم وینکیانائیڈو اور بی جے پی قومی سکریٹری راہل سنہا نے کہاکہ یہ انتہائی اوچھی سیاست ہے ۔ اس سے وزیراعظم کی مقبولیت کے سبب ان کی مایوسی ظاہر ہورہی ہے۔
Comments by TMC leaders (about PM Modi) are shocking and speak of their low-level politics: Union Min Venkaiah Naidu pic.twitter.com/LNP1YYMuBi
— ANI (@ANI) January 11, 2017