پورنیہ- کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر چنندہ کارپوریٹ گھرانوں کے چوکیدار ہونے کا الزام لگایا اورکہاکہ انکے (کارپوریٹ گھرانوں) کے مفاد کی حفاظت کرنے کیلئے چوکیدار غریبوں اور ایماندار لوگوںکی گاڑھی کمائی کو کھلے طور پر لوٹ رہاہے ۔
مسٹر گاندھی نے پورنیہ کے تاریخی رنگ بھومی میدان میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مسٹرمودی ہمیشہ ملک کے چوکیدار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیت میں وہ ملک کے بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو خوشحال بنانے کیلئے عام آدمی کا پیسہ لوٹ رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ چوکیدار غریبوں کے گھر میں نہیں بلکہ امیروں کے گھروںمیں دکھائی دیتاہے ۔ وزیراعظم عام آدمی کے نہیں بلکہ صنعت کار انیل امبانی ، نیرو مودی ، میہول چوکسی کے چوکیدار ہیں۔
کانگریس صدر نے وزیراعظم پر طنز کستے ہوئے کہاکہ وہ ملک کے باشندوں کو اپنے خطاب میں متروں کہہ کر پکارتے ہیں وہیں انیل امبانی ، نیرو مودی ، میہول چوکسی کو ‘بھائی’ کہہ کر خطاب کرتے ہیں۔
وزیراعظم متروںکا پیسہ اپنے بھائی کے جیب میں ڈال رہے ہیں۔ مسٹر مودی 2014 میں کہتے تھے کہ مجھے وزیراعظم بنا[؟] میں آپ کی چوکیداری کروںگااب 2019 میں لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے ‘ہم سب چوکیدار [؟]کا نعرہ دے رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ نوٹ بندی میں آپ نے کبھی انیل امبانی کو لائن میں کھڑے ہوتے دیکھا ہے ۔ نوٹ بندی میں عام لوگوں کے گھروں سے انکی گاڑھی کمائی نکالی گئی ۔
بچوںکے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا ۔ انہوں نے نوجوانوںکی جانب سے مخاطب ہوکر کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ گذشتہ پانچ سال سے من کی بات والی فلاپ فلم دیکھ رہاہے ۔
کانگریس صدر نے الزام لگایاکہ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ۔
ایس یدورپا پارٹی نے 150 کروڑ روپے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈراور موجودہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی ، لال کرشن ایڈوانی اور دوسرے بی جے پی لیڈران کو دیئے تھے ۔ نیرو مودی بھی ملک چھوڑنے سے قبل ارون جیٹلی سے ملکر گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ پندرہ چور مل کر ملک کی عوام کی گاڑھی کمائی کو لوٹ رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے روزگار کے مسئلے پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہاکہ بہار کا نوجوان ہر ریاست میں جاکر روزگار تلاش کرتاہے ۔
مسٹر نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ لوگوںکو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر سکے ۔ بہار کے لوگوں سے بھی مسٹر مودی نے جھوٹا وعدہ کیا ۔ یہ بہار کے نوجوانوںکی بے عزتی نہیں بلکہ بہار کی روح کی بھی بے عزتی ہے ۔
انہوں نے پورنیہ کی عوام کو چوکیدار نہیں بلکہ ایماندار بتایا ۔
کانگریس صدر نے ملک میں کانگریس کی حکومت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر ملک میں ان کی پارٹی کی حکومت آئی تو کم سے کم آمدنی کی گارنٹی کی دی جائے گی ۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ ان کی پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اسے ہر حال میں پورا کرتی ہے ۔
وہ وزیراعظم کی طرح جھوٹ بولنے میں یقین نہیں کرتے بلکہ عوام کے سے کئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخاب سے قبل کئے گئے وعدوں کے مطابق کانگریس کی حکومت آتے ہی راجستھان ، مدھیہ پردیش کے کسانوں کا قرضہ معاف ہو گیا ۔
مسٹر گاندھی نے پورنیہ میں مکھاناپر مبنی صنعت کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ جس ۔
جس فصل کی پیدوار جہاں زیادہ مقدار میں ہوتی ہے اس سے متعلق پلانٹ اس کے آس پاس ہی ہونا چاہئے تاکہ کسانوںکو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔
انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ پورنیہ کے مکھانا کو امریکہ، لندن کے لوگ بھی کھائیں۔ اس سے قبل اسٹیج پر پہنچنے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کا استقبال روایتی طریقے سے مکھانا کا مالا پہنا کر کیا گیا ۔
لوک سبھا انتخا ب کے اعلان کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی کا بہار میں یہ پہلا عوامی خطاب تھا۔ پورنیہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد مسٹر گاندھی مغربی بنگال کے لئے روانہ ہو گئے ۔