مودی روزگار کی حقیقت کو چھپارہے ہیں۔ٹوئٹ کے ذریعہ وزیراعظم پر راہول گاندھی کی تنقید

نئی دہلی-کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ملک کے اور بیرون ملک کے ایک سو سے زائد ماہرین اقتصادیات اور ماہر ین سماجیات کی طرف سے سرکاری اعدادو شمار پر شبہ ظاہر کرنے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزگار کے اعدادو شمار کو عام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم بے روزگاری کی حالت کو عام ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایک میڈیا رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ملک کے ایک سو آٹھ ماہرین اقتصادیا او رماہرین سماجیات نے سرکاری اعدادو شمار کی معتبریت پر شبہ کیا ہے ۔

ان ماہرین اقتصادیات نے اپنے ساتھی ماہرین اقتصادیات سے اپیل کی ہے کہ ان کا نظریہ خواہ کچھ بھی ہو لیکن وہ اقتدار میں جو بھی حکومت ہو اس پردباو بنائیں کہ وہ اعدادوشمار کوعام کرے اور شماریاتی اداروں کے ڈھانچہ جاتی آزادی اور دیانت داری کو بحال کرے ۔

کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے بھی این ڈی اے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے ‘‘ 108 معروف ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے بے روزگاری کے ناموافق اعدادو شمار کو چھپانے کے لئے مودی حکومت کی نکتہ چینی کی ہے ۔ حکومت کا ممکنہ ردعمل ۔۔

یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔