ترنمول ذرائع نے دعوی کیاہے کہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر کو اس بات کا یقین تھا کہ مرکزی دستے بی جے پی کے احکامات پر کام کررہے ہیں
کلکتہ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اتوار کے روز دھمکی دی ہے کہ عام انتخابات ختم ہوجانے کے بعد ”ایک ایک انچ بدلہ لیں گے“مبینہ طو رپر کہاکہ آر ایس ایس کارکنوں کو نیم فوجی دستوں کے یونیفارم پہناکر مغربی بنگال روانہ کیاگیاتاکہ رائے دہی پر وہ اثر انداز ہوسکیں۔
دوپہر میں چا رانتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ مرکزی دستوں کو ”شرم آنی چاہئے“ ان کے مبینہ طور پر نریندر مودی کے لئے لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر اثر انداز ہونے کے لئے۔
انہوں نے ساوتھ24پارگناس میں بسنتی کے ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”پہلے تو میں مرکزی دستوں کی توہین نہیں کرتی۔
مگر انہیں رائے دہندوں کو مرغوب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مرکزی دستوں کو تعیناتی کے حوالے سے مذکوری بی جے پی نے اپنے اور آر ایس ایس کے کارکنوں کو بنگال میں چھوڑا ہے۔
مجھے شبہ ہے کچھ آر ایس ایس کارکنوں کو یونیفارم میں یہاں پر بھیجا گیا ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”صبح کے اوقات سے ہی مرکزی دستوں نے مشکلات کھڑا کرنا شروع کردیا‘ رائے دہندوں کو پیٹا بھی گیا۔
لاء اینڈ آرڈر ریاست کا معاملہ ہے مگر وہ لوگ اس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔
یادرہے کہ کچھ دنوں کے لئے یہاں پر الیکشن ہے‘ اس کے بعد وہ چلے جائیں گے۔
پھر یہاں پر انچ انچ بدلہ لیاجائے گا“۔
جب سے 23اپریل کو تیسرے مرحلے کی رائے دہی تکمیل ہوئی ہے تب سے بنگال کی چیف منسٹر مسلسل الیکشن کمیشن اور مرکزی دستوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔
مگر انہوں نے اتوار سے قبل ”بدلے“ کی کبھی دھمکی نہیں دی ہے