ممتا نے مودی کو ایک او رمرتبہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چائے والا ہے اب پے ٹی ایم والا

کلکتہ:نریند ر مودی حکومت کو ’’ بہری او رگونگی ‘‘ قراردیتے ہولے ویسٹ بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے روز وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک وقت کا ’’ چائے والا‘‘ اب ’’ پے ٹی ایم والا‘‘ بن گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے ویسٹ بنگال کے بنکورا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیر اعظم خود کوچائے والا کہتے ہیں‘ جو اب کروڑ پتی ’’ پے ٹی ایم والا‘‘ بن گئے ہیں‘‘۔’’ لوگوں کی کمائی پر حکم چلانے کا انہیں اختیار نہیں ہے ‘‘بنرجی نے مودی اور مرکزی حکومت پر نوٹ بندی کے حوالے سے تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ اس سے ملک کو سنگین صورتحال سے دوچار ہونا پڑا رہا ہے ‘‘۔

انہوں نے کہاکہ’’ ہمارے ملک پر گونگے او ربہرو ں کی حکمرانی ہے جو عام لوگوں کی مصیبتوں کو یکسر نذر انداز کرچکی ہے ۔ ان لوگوں نے سارے ملک کو اپنی ’’عامرانہ حکومت ‘‘ کے ذریعہ بحران میں جھونک دیا ہے ۔ترنمول سربراہ نے وزیراعظم پر چند خانگی کمپنیوں کی خاطر ملک کی حقیقی صورتحال سے روگردانی کا بھی الزام عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ ’’ نوٹ بندی کے فیصلے سے ساراملک مشکل میں ہے ‘ مگر وزیراعظم حقیقی صورتحال کاجائزہ لینے کو تیار نہیں ہیں‘‘۔

جلسہ عام میں موجود کثیرتعداد سے مخاطب ہوکر ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’ اگر نوٹ بندی کافیصلہ عام لوگوں کے لئے فائدہ مند ہوتا تو دوکاندار ‘ کسان اور مزدور کافی پریشان کیوں ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ حکومت غریبوں کا خون چوس کر کارپوریٹ گھرانوں سے کمیشن لینے کاکام کررہی ہے‘‘۔ مودی حکومت کے نوٹ بندی فیصلے کے خلاف ممتا بنرجی احتجاج میں سب سے آگے رہی ہیں۔

انہوں نے اس مسلئے پر مختلف ریاستوں بشمول بہار‘ اترپردیش‘ قومی راجدھانی دہلی کا دورہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی تائید کی ہے
IANS