ساوتھ دینجاپور( ویسٹ بنگال):بیف ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد آن لائن ٹرول کا شکار فلمی اداکارہ کاجول کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ان کی حمایت میںآگے ائی ہیں اور کہاکہ کچھ لوگ دوسروں کے کھانے پینے کی عادتوں کو لیکر نہات عدم روادر ہوتے جارہے ہیں
۔بنرجی نے کہاکہ’’ میں کسی اداکار ہ کانام نہیں لونگی‘ انہوں نے کئی فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے‘ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک آن لائن ویڈیو پوسم کیا جس کی وجہہ سے انہیں ہراساں کیاگیا ہے اور آن لائن ٹرول کا سامنا بھی کیا۔
انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ گائے کا نہیں بھینں کا گوشت تھا۔ یہ خطرناک حالات کا پیش خیمہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ عدم روادری کی انتہا پر اتر ائے ہیں جس میں وہ ’’ دوسرے کے کھانے پینے پر روک لگانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔
اداکارہ کاجول نے اپنے دوست کے ہاتھوں سے تیار بیف ڈش کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیاتھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ نے بعدازاں ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو بھڑکانہ نہیں تھا۔
بعدازاں انہوں نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ سے مذکورہ ویڈیو کو بھی ہٹادیاتھا۔