ممتاکا ’’دہلی پر قبضہ کرو‘‘ کی مہم شروع کرنے کا اعلان

کوکاتا: مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ’دہلی چلو‘ کا اعلان کیا ہے۔پرولیا ضلع میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ2019بنگال کا خواب دیکھنا بی جے پی بند کردے۔

بی جے پی کو میرے واضح پیا م ہے او رہمارا اگلا نشانہ لال قلعہ کو فتح کرنا ہے۔ا س لئے ہم نے ’دہلی چلو‘ لا اعلان کیا ہے۔یہ ہمارا اصل ہدف ہے۔

خیال رہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کو بڑی کامیابی کے بعد ترنمول کا نگریس کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائے نے کہا کہ پندرہ اگست 2018کو وزیر اعظم مودی آخری مرتبہ لال قلعہ سے خطاب کریں گے۔

تریپورہ او رناگالینڈ میں بی جے پی ک وشاندار کامیابی کے بعد ممتا بنرجی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ا س نتائج کا مغربی بنگال پر کوئی اثر نہیں پڑے گااور کہا کہ ہم نے راہل گاندھی کومشورہ دیا تھا کہ اتحاد کرکے انتخابات نہ لڑیں۔

مگر ہماری بات نہیں مانی گئی او راس کا فائدہ بی جے پی کو ملا ہے۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی کے پرولیا میں خطاب کے دوران غیر متوقع طور پر بارش ہونے کی وجہے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیااور سامعین ک ووزیر اعلی کی تقریر چھوڑکر محفوظ جگہ جانا پڑا۔

خیال رہے کہ اس ریاست میں مارچ کے مہینہ میں بارش نہیں ہوتی۔