حیدرآباد۔رسوائے زمانہ ملعونہ سونو ڈانگرکو گرفتار کرنے گئی پولیس کو فوری کامیابی نہ مل سکی۔
خبر ہے کہ ریاست گجرات کی راجکوٹ جیل میں قید اس معلونہ کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور نہیں کی جس کے سبب حیدرآباد سٹی پولیس اس گستاخ کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی
۔ساوتھ زون پولیس کے دعوؤں سے حیدرآباد کی عوام میں یہ امید جاگی ہے کہ حیدرآباد سٹی پولیس اس گستاخ کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے گی کیونکہ ماضی میں حیدرآباد سٹی پولیس اور ریاست گجرات کی پولیس نے ساتھ ایک ساتھ ملکر بہت ساری کاروائیوں کو انجام دیا ہے اور اب یہ موقع سٹی پولیس کے ہاتھ لگا ہے کہ وہ اپنے قدیم تعلقات کی بنیاد پر معلونہ سونوڈانگر کو گرفتار کرتے ہوئے حیدرآباد لائے ‘ تاہم قانونی گنجائش نہ ہونے کے سبب بتایا جارہا ہے کہ اس رسوائے زمانہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے نہیں کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساوتھ زون کی چار رکنی ٹیم گجرات گئی تھی۔ مذکورہ ٹیم نے عدالت کی اجازت حاصل کرکے جیل تک پہنچی اور قیدی معلونہ کو اس کی گرفتاری کی نوٹس حوالے کی اور اس کا حال چال بھی دریافت کیا۔شادی گھر گرہستی اور اس کی ذاتی زندگی کے متعلق بھی معلومات حاصل کئے۔
پولیس ٹیم میں ایڈیشنل انسپکٹر چارمینارشیوا چندرا‘ سب انسپکٹر بہادر پورہ محمد مظفر علی‘ ساوتھ زون کی ویمنس پولیس عملے میں کانسٹبل پریما لتا اور کانسٹبل چارمینار پرشانت راج کرن موجودتھے ۔
بہرحال پولیس کو قانونی گنجائشوں کے پیش نظر معلونہ سونو ڈانگر کے بغیر ہی خالی ہاتھ شہر واپس لوٹنا پڑا۔
You must be logged in to post a comment.