علی گڑ: یہاں پر مسجد کی مرمت کے دوران دوگرہوں کے درمیان پیش ائے کشیدگی کے پیش نظر پرانے شہر کے علاقے میں حفاظتی بندوست میں اضافے کے لئے آر اے ایف کی زائد ٹیموں کو متعین کردیاگیا ہے۔
پولیس عہدیدار نے آج کہاکہ پچھلی رات کوتوالی پولیس اسٹیشن حدود کے پھول چوک میں دوگرہوں کے درمیان پتھر بازی کے واقعات بھی پیش ائے ہیں۔افسر نے کہاکہ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے ہلکی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔
تناؤ اس وقت بڑا جب ایک دوسرے طبقے کے دوکاندار نے قدیم اور بوسیدہ مینار کو تبدیلی کے ذریعہ نئی مینار کی تعمیر شروع کرنے پر اعتراض جتایا۔پولیس نے کہاکہ مذکورہ دوکاندار مسجد سے متصل عمارت میں رہتا ہے اور دوکاندار نے یہ کہتے ہوئے اعتراض جتایا کہ نیا مینار پرانے سے اونچاہے جس کی وجہہ سے اس کو مستقبل میں عمارت کی تعمیر کے لئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
انتظامیہ کی مداخلت کے بعد مسجد کمیٹی نے مینار کو چھوٹا کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کرلی۔تاہم سینئر بی جے پی لیڈر کی موقع پر آمد کے ساتھ ہی مسجد کو مہندم کرنے کی افواہیں پھیلانے لگی۔
ایس ایس پی راجیش پانڈے نے پی ٹی ائی سے کہاکہ حالات’’ قابو میں ہیں‘‘ مگر پولیس کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ریپڈ ایکشن ٹیمیں علاقے میں متعین کردی گئی ہیں اور متنازع مینار کا مسئلہ بھی حل کرلیاگیاہے۔ دریں اثناء ایک سینئر ڈسٹرکٹ افیسر نے مسجد کمیٹی کے اراکین سے کہاکہ وہ کس طرح ’’ سرکاری اجازت کے بغیر‘‘ مسجد کی تعمیر اور تزائن نو کے کام کرسکتے ہیں۔