لدھیانہ: رامائن کے مصنف والمیکی سماج کے خلاف قابل اعتراض فقرہ کسنے کے کیس میںیہاں پر ایک عدالت نے اداکارہ راکھی ساونت کو ایک روز قبل ضمانت قبل از گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ وہ 7اگست تک عدالت میں خودسپردگی اختیار کریں۔
ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سیشن جج گروبیر سنگھ نے انہیں ہدایت دی کہ وہ عدالت میں 7اگست تک جوڈیثریل مجسٹریٹ واشوگپتا کے روبرو خودکو پیش کریں۔ ہدایت کے مطابق اگر وہ خودسپردگی اختیار نہیں کرتی ہیں تو 7اگست کے روز ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کو منسوخ کردیاجائے گا۔
مقامی وکیل نریندر ادیتہ نے راکھی ساونت کے قبل نو سال قبل شکایت درج کرائی تھی‘ ان کادعوی تھا کہ راکھی نے مبینہ طور پر ایک خانگی ٹیلی ویثرن پر والمیکی سماج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیاتھا۔
اداکارہ نے بھی ان کے تبصرہ پر والمیکی سماج کے جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر غیرمشروط معافی مانگی تھی۔