مدرسہ عربیہ خادم الاسلام اور مسجد کے لئے مالی امداد کی اپیل ۔ویڈیو

مدرسہ عربیہ خادم الاسلام ایک دینی اقامتی درسگاہ ہے جہاں پر طلبہ او رطالبات کے لئے علیحدہ تعلیمی نظم رکھاگیاہے ۔

مدرسہ کی وسعت اور طلبہ کے لئے اقامتی مدرسہ او رمسجد کے قیام کی غرض سے 150گز پر مشتمل 36لاکھ روپئے کی ادائی پر اراضی راجندر نگر علاقے میں واقع جنتا چیتنا گولڈ ن اسپرینگ میں خریدی تھی ‘

جس کے لئے منتظمین نے 31لاکھ روپئے کی ادائی کردی ہے اور مزید پانچ لاکھ روپئے کی رقمی امداد درکار ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر گروانڈ فلور پر مسجد او رپہلی منزل پر ایک سوطلبہ کا اقامتی مدرسہ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی نگرانی میں چلائے جانے والے اس مدرسہ میں ایک سو طلبہ کا قیام اور طعام کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تعمیری سرگرمیوں‘ بورویل کی تنصیب اور اراضی خریدی رقم بھرپائی کے لئے مالی تعاون کی ضرورت ہے

۔ مالی تعاون کے لئے 09652292219یاپھر040-24012226پر ربط قائم کیاجاسکتا ہے اور درجہ ذیل پتہ پر مالی رقم جمع کرائی جاسکتی ہے

MADARSA ARABIA KHADIM UL ISLAM
ّA/C NO-867810110011619
Bank of India, Attapur Branch
IFSC Code Bkid 008678