مدرسہ اسٹوڈنٹ کی انٹر پرینر شپ ورک شاپ میں شرکت

ممبئی۔اسی سال اگست کے اوائل میں وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیاتھا کہ وہ ہندوستان اور امریکہ ساتھ ملکر گلوبال انٹرپرینر شپ
سمیٹ2017(جی ای ایس)کی میزبانی کریں گے اورامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔

نومبر 28اور30کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے سہ روزہ تقریب میں دنیا بھر سے آنے والے 1000کے قریب مندوبین سے ایونکا خطاب کریں گے۔ایک ماہ قبل امریکی وفد نے مدرسہ کے 18کا طلبہ کا انتخاب عمل میں لایاجوتین سو مندوبین میں شامل رہیں گے اور27اکٹوبر کے روز ایک روز انٹرپرینر شپ ورک شاپ میں شرکت کریں گے۔

تعلیم سے انٹرپرینر شپ تک کے عنوان پر ورک شاپ جی ای ایس کا حصہ ہے اور امریکی سفارت خانہ برائے حیدرآباد کے ساتھ ملکر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی‘ دی اندیس انٹرپرینرس ‘کے اشتراک سے اس کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ جی ای ایس کے ایسے ورک شاپ میں مدرسوں کے بچوں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔دی اندیس انٹرپرینرس ورک شاپ کی نگرانی کرے گا۔

مدرسوں کے طلبہ کی ورک شاپ میں پہلی مرتبہ شرکت کے متعلق بات کرتے ہوئے وائس چانسلر مانو ظفر سریش والا نے کہاکہ ’’ جب میں نے سنا کہ جی ای ایس 2017حیدرآباد میں منعقد کیاجارہا ہے‘تو میں نے نیتی ایوگ او رامریکی انتظامیہ سے دونو ں سے ورک شاپ کے منصوبہ کا ساتھ رجوع ہوا۔

تین سو میں سے اٹھارہ بچے مدرسہ کے ہیں‘ جنھیں صنعت کاروں سے بات چیت کا موقع ملے گا‘‘۔پانچ طلبہ کو دنیاکی شاندار کمپنی سے رابطے کا موقع ملے گا۔ ظفر سریش والا مانو وائس چانسلر نے کہاکہ یہ غلط بات ہے کہ کوئی بھی پیدائشی طور پر صنعت کار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہا ں تک مدرسے کے طالب علم بھی صنعت کاروں کو بہتر جانکاری کے ساتھ مشورہ دے سکتے ہیں‘‘۔