پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ ملزم نے باغپت سے تعلق رکھنے والے تیس نوجوانوں کو گروپ میں شامل کیاتھااور اس کے علاوہ بہت سارے ’’پاکستانی نژاد ‘‘نمبر بھی اس میں شامل تھے۔
باغپت۔ چہارشنبہ کے روزپولیس نے باغپت سے تعلق رکھنے والے ایک 25سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیاکیونکہ کس واٹس ایپ گروپ کا وہ ایڈمین تھا اس میں پولیس کے مطابق ’’ مخالف ملک مسیح شیئر کیاگیاتھا۔
جس ملزم کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے اس کی شناخت پچیس سالہ نعیم کی حیثیت سے ہوئی‘ جس کے خلاف دوگھاٹ پولیس اسٹیشن میں ہند وجاگرن منچ کے ضلع یونٹ صدر دیپک نامی شخص نے شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ ملزم نے باغپت سے تعلق رکھنے والے تیس نوجوانوں کو گروپ میں شامل کیاتھااور اس کے علاوہ بہت سارے ’’پاکستانی نژاد ‘‘نمبر بھی اس میں شامل تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسیج میں ’’ قومی جھنڈے اور نشان کی بے حرمتی کی گئی۔بامناولی نے کہاکہ ’’ واٹس ایپ گروپ پر قابل اعتراض پوسٹ کے ساتھ ہم باغپت ایس پی کیلاش پانڈے سے ملے اور مذکورہ سلسلے وار پوسٹ کی جانچ کے لئے درخواست پیش کی جس کی وجہہ سے باغپت کے ہندوسماج میں برہمی پیدا ہورہی ہے۔
انہوں نے دوگھاٹ پولیس کو اس ضمن میں ہدایت دیتے ہوئے چار گھنٹوں کے اندر ایف ائی آر در ج کرائی اور پالڈا گاؤں میں جنا سیوا کیندرا چلانے والے نعیم کو گرفتار کرلیا‘‘۔
دوگھاٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج چیتوان کمار نے کہاکہ ’’ نعیم کو پی ائی این ایچ اے 1971کے سیکشن دو کے تحت اس کے گھر سے گرفتار کرلیا‘ اور ساتھ میں ائی ٹی ( ترمیم) ایکٹ سیکشن66کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیاہے‘‘