کلکتہ:جولائی 15کے روز انڈین کرکٹر محمد شامی کے ساتھ ان کے گھر کے سامنے ہاتھا پائی کرنے والے تین لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ جادھ پور علاقے میں ہفتہ کی شام کو تین نوجوان جو نشہ کی حالت میں تھے کا کرکٹر سے سامنا ہوا ‘ مبینہ طور پرمذکورہ نوجوانوں نے اپنی موٹر سیکل سے ان کا راستہ روک دیا جبکہ گاڑی پارک میں انہیں دقعت کا سامنا کرنا پڑرہاتھا۔پولیس نے کہاکہ تینوں ملزمین کو پچھلی رات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کرکٹر اپنے گھر والوں کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے کافی قریب کے ساوتھ سٹی مال سے واپس ہورہے تھے۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ وہ سکیورٹی گارڈ کا انتظار کررہے تھے تاکہ وہ کار پارک کرنے کے راستہ صاف کرے جوعمارت کے اندر عموما گاڑی کھڑا کرتے ہیں۔ اس دوران تین نوجوان جو موٹرسیکل پر سوار تھے کرکٹر کے ساتھ عمارت کے اندر گاڑی کھڑا کرنے کے لئے تاخیر پر بدسلوکی شروع کردی۔انہوں نے شامی کے ساتھ مارپیٹ کی بھی کوشش کی ‘ بعدازاں شامی نے اس ضمن میں ایک شکایت بھی پولیس میں درج کرائی۔
خاطیو ں کی گرفتار ی سے قبل پولیس ذرائع کے مطابق اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کی گئی تاکہ ان کی شناخت کی جاسکے۔گرفتار ہوئے نوجوانوں کی شناخت سواروپ سرکار‘ جیانت سرکاری اور شیوپرمانیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔