بھوپال: ریت کی تسکری کرنے والوں سے زندگی کو خطرہ کی دعوؤں کے بعد پولیس نے خاتون ائی اے ایس عہدیدار کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا جو مدھیہ پردیش کے اوماریہ ضلع میں متعین کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سونیا مینا جوسال2013بیاچ کی ائی اے ایس افیسر ہیں نے چیف سکریٹری بی پی سنگھ کو ایک مکتوب لکھا ‘ جس میں انہوں نے کہاکہ ذکر کیا ہے کہ ارنگ سنگھ بوندیلہ جو چتر پور جیل میں قید ہے ‘ان پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
اتوار کے روز اوماریہ ضلع کلکٹر ابھیشک سنگھ نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ’’ ہم نے مینا کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا جو کہ ضلع پنچایت کی چیف ایکزیکیٹو افیسر بھی ہیں‘‘۔ اس پر تبصرے کے لئے مینا رابطے میں نہیں ائے۔چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر مینا نے چھترپور ضلع کے راج نگرمیں پوسٹنگ کے دوران غیر قانونی طریقے سے ریت کی کانکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی تھی۔
چیف سکریٹری کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق’’ کانکنی مافیا کے خلاف6/2/2017پر دھاؤں کے دوران مجھے اور میرے گارڈپر حملہ کیاگیا اوربندوق کی نوک پرارجن سنگھ بوندیلہ نامی شخص نے بندوق کی نوک پر دھمکیاں دیں‘‘مذکورہ لیٹر11جون کو لکھا گیا جس کے پیش نظر بوندیلہ کی گرفتار ی عمل میں ائی۔
لیٹر میں کہاگیا ہے کہ’’ مجھے باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ملزم اپنے حواریوں کے ذریعہ مجھ پر حملہ کرانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ میر ی جان کو خطرہ ہے‘‘۔مینا کا کہنا ہے کہ بوندیلہ کی طویل مجرمانہ ریکارٹ ہے اور قاتلانہ حملوں کے متعدد مقدمات اس پر درج ہیں۔مینا نے اپنے مکتوب میںیہ بھی لکھا ہے کہ عدالت میں سنوائی کے دوران بوندیلہ نے ان پر اور ان کے گارڈ بھی حملہ کیاتھا۔