لوک سبھا وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگانے ایک شخص کی کوشش

نئی دہلی: لوک سبھا میں سیکورٹی انتظامات کی بدترین خلاف ورزی کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا جب وزیٹرس گیلری میں بیٹھے ایک شخص نے ریلینگ سے ایوان میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی چستی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور اس پر قابو پاتے ہوئے وہاں سے اٹھالیا۔نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر اپوزیشن کے شوروغل واحتجاج کے درمیان میں11بجکر20منٹ پر ایوان کی کاروائی ملتوی کئے جانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

بعدازاں دوپہر میں جیسے ہی ایوان کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی اسپیکرستمرا مہاجن نے اس شخص کی شناخت مدھیہ پردیش کے شیو پوری علاقہ سے تعلق رکھنے والے راکیش سنگھ باگیل کی حیثیت سے کی۔ اس واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اسپیکر نے کہاکہ اس شخص نے ایوان میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم پارلیمنٹ کے سیکورٹی عملے نے اس پر قابو پالیا۔مہاجن نے کہاکہ ’’ اس شخص کو ورننگ کے ساتھ رہا کردیا جائے گا‘‘ اسپیکر نے توقع ظاہر کی کہ ایوان میں اس(رہائی)سے اتفاق کرے گا۔جس کے جواب میں وزیرپارلیمانی امور اننت کمارنے کہاکہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں

۔اس دوران اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج جاری تھااوراس واقعہ کا تذکرہ کرنے کے فوری بعداسپیکر نے 12بجکر44منٹپر ایوان کی کاروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے40منٹ کے لئے ایوان کی کاروائی ملتوی ہوئی تھی۔جس کے بعد ارکان واپس ہورہے تھے کہ ایک اپوزیشن رکن جو پہلے ہیایوان کے وسط میں پہنچ گیاتھاوزیٹرس گیلری میں سکیورٹی اہلکاروں کو ایک شخص سے مضاہمت کرتے ہوئے دیکھاجوجس کادائیں پاؤں لکڑی کی ریلینگ کے باہرلٹک رہا ہے۔

بعدازاں پتہ چلاکے دراصل وہ وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگانے کی کوشش کررہا تھا۔ واضح رہے کہ کسی بھی قسم کے واقعہ کو روکنے کے لئے دہلی پولیس کے اہلکار گیلری کی پہلی صف میں بیٹھے ہوئے رہتے ہیں۔ اس واقعہ کے وقت اسپیکر روانہ ہوچکی تھیں۔ وزیراعظم ایوان میں نہیں تھے لیکن ارون جیٹلی سمیت دیگر سینئر وزرا ء اور ملائم سنگھ یادو ایوان میں موجود تھے۔