چاندنی چوک میں خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہاکہ”میں نے اڈوانی جی سے لڑائی کی ہے اور مذکورہ پارٹی(کانگریس) نے انہیں 2004اور2009میں شکست دی ہے۔ وہ الگ نظریہ پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے لڑائی نظریاتی ہے۔
نئی دہلی۔ لوک سبھا الیکشن کے اعلان کے بعد دہلی میں پہلے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کی توہین کا الزام لگایا۔چاندنی چوک میں خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہاکہ”میں نے اڈوانی جی سے لڑائی کی ہے اور مذکورہ پارٹی(کانگریس) نے انہیں 2004اور2009میں شکست دی ہے۔
وہ الگ نظریہ پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے لڑائی نظریاتی ہے۔ملک کی عوام کو چھوڑ دو‘ کسانوں کو چھوڑ دو‘ چوکیدار نے اپنے گرو کی توہین کی ہے۔چوکیدار نے اپنے گرو کو اسٹیج سے اٹھاکر پھینک دیا نیچے۔
شرم کی بات ہے۔ہماری تاریخ بتاتی ہے فیملی کا احترام کریں‘ ٹیچرس کا احترم کریں مگر نریندر مودی جی کو خود سے محبت ہے“۔راہول گاندھی کی تقریر سے قبل حامیوں نے جذبات میں نعرے لگائے”چوکیدار چور ہے‘۔
شہہ نشین پر سینئر لیڈرس پی سی چاکو‘ شیلا دکشٹ‘ ہارون یوسف‘ اور جے پی اگروال بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم اور اپنے والد راجیو گاندھی کو نشانہ بنانے پر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راہول گاندھی نے ہاکہ ”وہ ہمارا وزیراعظم ہے او رایک شہید کی توہین کررہا ہے۔
یہ معنی نہیں رکھتا کہ وہ میرے فیملی کس قدر نفرت کرتے ہیں۔ میں کانگریس پارٹی کا لیڈر ہوں اور میرے پاس ان کے لئے صرف محبت ہے‘ ہمیں سیکھا یاگیا ہے کہ اس دیش میں سب دیش کے سب دھرم کہتے ہیں نفرت کو نفر ت سے نہیں کاٹا جاتا ہے‘ نفرت کو پیار سے کاٹا جاتا ہے مودی جی۔
یہ پارٹی کو آپ کو23مئی کے روز شکست دی گئی‘ آپ کو اپنے خوف سے لڑنا ہے“۔چاندنی چوک پر بڑے پیمانے پر ٹریڈرس راہول گاندھی کی تقریر سننے کے لئے ائے تھے‘ جس کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے کافی نقصان ہوا ہے۔
راہول گاندھی نے مودی پر امبانی کے جیب میں ملک کے کروڑ ہاروپئے ڈالنے کا جہاں الزام عائد کیاوہیں ارویندر کجریوال پر الائنس کے ضمن میں یوٹرن مارنے کا بھی الزام لگایا