ہری دوار۔یہاں کے لکسر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے گپتا نے کہاکہ ’لوجہاد‘ کے جواب میں’لوکرانتی ‘ مہم شروع کی جائے گی۔ انہو ں نے بتایا کہ پانچ سو نوجوانوں کی فوج تیار کرلی گئی ہے۔ مہم کی شروعات اس ماہ لکسر میں منعقد ہونے والی ہند و پنچایت کے بعد ہوگی۔
بی جے پی کے مذکورہ رکن اسمبلی نے پھر ایک مرتبہ متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میںآگئے ہیں۔ گرام سوراج یاترا کے دوران وہ کھیڑا گاؤں میں تھے۔ یہاں پر انہوں نے ایک مخصوص طبقے پر لو جہاد کے تحت ہندو لڑکیوں کے پھنساکر ان سے شادی کرنے کے لئے ٹریننگ حاصل کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہاکہ لوجہاد کے جواب میں وہ لو کرانتی مہم شروع کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے پانچ سو نوجوانوں کو تیار کرلیاگیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ساتھ موجودبی جے پی مملکتی وزیر نریش بنسل نے کہاکہ رافائیل کا سودا کانگریس کے دور میں طئے ہوا تھا لیکن کانگریس کے لیڈر ہوائی جہاز دینے والی کمپنی سے کمیشن مقرر کرنے میں لگے ہوئے رہے۔
اس وجہہ سے دس سال تک سودا کو روک کر رکھا گیا۔رکن اسمبلی سنجے گپتا کا تنازعات سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ حال ہی میں گپتا نے چیف منسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے پا س دعوت میں شرکت کے لئے تک وقت ہے مگر ہمارے لئے وقت نہیں ہے
۔ پارٹی نے اس بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیاتھا۔ تنازعہ یہیں پر ختم نہیں ہواپارٹی ہائی کمان ریاستی ہائی کمان سے کہاکہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیں۔اب بھی یہ معاملہ پارٹی کے اندر ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔