لندن میں مسلم خاتون کا حجاب پکڑ کر کھینچا گیا

لندن:برطانیہ میں ایک مسلم خاتون کو لندن کے ایک مصروف تجارتی علاقہ میں زمین پر گھسیٹا اور اس کے حجاب کو پکڑ کر نشانہ بنایاگیا۔

یہ کاروائی دونوجوان مردوں نے کی اور حکام نے اسے نفرت پر مبنی جرم قراردیا۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون لندن میں چنگ فور ڈ علاقے میں پیدل جارہی تھی کہ اسے دوحملوں آوروں نے روک لیااور اس کے حجاب کوپکڑ کر کھینچا اور نیچے گرادیا۔ اسکارٹ لینڈ یارٹ کی جانب سے اس واقعہ پر اطلاعات کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ واقعہ جاریہ ہفتے کے اوائل میں پیش آیا۔میٹرو پولٹین پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ لندن ایمبولنس سروسس نے متاثر ہ خاتون تک رسائی کی اور علاج کیا۔جس کی عمر بیس سال سے زیادہ بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تنہا پیدل چل رہی مسلم خاتون کو دو افراد جن کی عمر17سے 19سال کے درمیان ہوگی نے روک کر حجاب کھینچا اور زمین پر گرادیا۔

حملہ آوار کالے لباس میں تھے اور اب تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیںآئی ہے۔ ای یو ریفرنڈم کے بعد برطانیہ میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔