اسلام آباد( پاکستان): دہلی کی حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ سے تعلق رکھنے والے دو ہندوستانی مشائخ جو پاکستان میں لاپتہ ہوگئے تھے اب کراچی پہنچ گئے ہیں اور 20مارچ تک انہیں ہندوستان واپس بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
I just spoke to Syed Nazim Ali Nizami in Karachi. He told me that they are safe and will be back in Delhi tomorrow. #Nizamuddin
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) March 19, 2017
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ہندوستانی مشائخ کراچی میں نظر ائے اور میڈیاسے کہاکہ وہ سندھ کے مضافات میں اپنے عقیدت مندوں سے ملاقات کے لئے گئے تھے جہاں پر موبائیل نٹ ورک کی سہولت او ررسائی نہیں تھی۔
دونوں مشائخین کی آصف نظامی اوران کے دوست ناظم نظامی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا تعلق دہلی کی حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ سے ہے۔دونوں پاکستان کا سفر کراچی میں اپنے رشتہ دار وں سے ملاقات کرنے اس کے بعد لاہور کی مشہور درگاہ کی زیارت کی غرض سے کیاتھا۔
رپورٹس میں دعوی کیاگیا تھا کہ ایک کراچی سے اور دوسرے لاہور سے لاپتہ ہوگئے ۔ہندوستانی انتظامیہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ساتھ اس مسلئے کو اٹھاتے ہوئے اپنے شہریوں کی تلاش پر زور دیاتھا۔
سید آصف نظامی بارگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نئی دہلی کے صدر متولی ہیں۔درایں اثناء درگاہ کمیٹی نے بھی دونوں کی گمشدگی کے متعلق اجلاس منعقد کیا۔اسی دوران وزیر خارجہ شسما سوراج نے کہاکہ ہم اس معاملے میں اسلام آبا دسے بات کررہے ہیں۔
پاکستان خارجہ دفتر کے ترجمان نفیس ذکریہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان کی جانب سے اپنے دومشائخین کی گمشدگی کی اطلاع اور ان کی تلاش کے لئے ایک درخواست انہیں موصول ہوئی ہے۔