حیدرآباد۔قدیم شہرحیدرآباد میں چونکا دینے والے واقعے پر مشتمل ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے‘ جس میں ایک اسکول پرنسپل فیس ادا نہ کرنے پر طلبہ کو مبینہ طور سے سزا دے رہی ہیں۔نیوز منٹ میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ واقعہ گوتم ماڈل اسکول شاہ علی بنڈہ میں پیش آیا ہے۔
اس ویڈیو جو وائیر ل ہوا ہے میں صاف طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول پرنسپل طلبہ کو درے رسید کررہی ہیں ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈسمبر میں پیش آیا ہے۔ پرنسپل کی شناخت سنیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
Yet again a teacher caught on camera caning students; this incident reportedly happened at Gowtham Model School Charminar Shalibanda branch in the Old City area of Hyderabad, principal identified as Suneetha; why do teachers think it is okay to use violence to discipline? @ndtv pic.twitter.com/PkmVe4B1SV
— Uma Sudhir (@umasudhir) February 9, 2018
حقوق اطفال میں سرگرداں تنظیم بالالا حقولہ سنگھم کی کارکن اچیوتا راؤ کا دعوی ہے کہ پرنسپل سنیتا نے طلبہ کو درے رسید کرنے کی بات کو قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیس کی ادائی کا معاملہ والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان کی بات ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کی گرفتاری عمل میں لائی جانی چاہے۔ درایں اثناء حسینی عالم پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک نویں جماعت کی طلبہ جیوتی کو فیس کی عدم ادائی پر امتحان دینے سے روک دئے جانے کے سبب اس نے خودکشی کرلی تھی۔ مذکورہ واقعہ حیدرآباد کے رچہ کنڈہ علاقے میں پیش آیاتھا