فوج کی قربانی ناقابل فراموش‘ حفاظتی دستوں کے نام پر ووٹ نہیں مانگے جاتے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی

کلکتہ-وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندوستانی افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے افواج کی صلاحیت اور ان کی خدمات پر فخر ہے،لیکن ہم مودی کی طرح ہندوستانی افواج کے نام پر کبھی بھی ووٹ نہیں مانگیں گے۔دارجلنگ کے کرسیانگ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت گورکھا کی شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے عہد پرقائم ہے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد اس سمت کئی سارے اقدامات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ 2017میں علاحدہ ریاست کیلئے تحریک کے دوران کرسیانگ تحریک کابڑا مرکز تھا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستانی افواج میں گورکھا ریجمنٹ ہیں،اس ریجمنٹ کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔لیکن مودی کی طرح ہم فوج کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتے ہیں۔افواج کا بہت ہی اونچامقام ہوتا ہے۔فوج آسمان میں تارے کی طرح ہوتے ہیں۔انہیں نیچے نہیں اتارسکتے ہیں۔

بلکہ اس طرح کی حرکتوں سے فوج کی توہین ہوتی ہے۔منگل کو مہاراشٹر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے ہندوستان کے پہلے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا پہلا ووٹ بالاکوٹ پر فضائی حملے کے نام دیں۔اور ان نوجوانوں کے نام کریں جو پلوامہ میں شہید ہوئے ہیں۔

ممتابنرجی نے کہا کہ کئی سابق فوجی سربراہوں نے اس طرح کی سیاست پر تنقید کی ہے۔ہم ان کے نظریہ کی حمایت کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی، امیت شاہ اور اہلوالیہ آئیں گے اور جائیں گے مگر ہندوستانی افواج ہمارے ملک اور زندگی کا حصہ ہے۔ممتا بنرجی نے گورکھا کمیونیٹی جو دارجلنگ لوک سبھا حلقے میں جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے کی شاندازی اور شناخت کو بچانے کا جو مطالبہ ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کمیونیٹی کی شناخت سے متعلق جو مطالبے ہیں وہ صدفیصد درست ہیں۔ہم بنگالی ہیں۔ہماری بھی علاحدہ شناحت ہے اس لے گورکھا شہریوں کی شناخت کی بہر صورت حفاظت کی جائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جب جی ٹی اے(گورکھا علاقائی خود مختار کونسل)معاہدہ ہوا اس وقت ہماری حکومت نئی نئی تھی۔

اس سے قبل مجھے کبھی معاہدہ کرنے کا کوئی تجرنہ نہیں تھا۔ہم نے بات چیت کے ذریعہ اس کو کیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخاب کے بعد ہم گورکھا کمیونیٹی کی ش.اخت کر برقرار رکھنے کیلئے اقدمات کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گورکھا علاقے میں گورکھا کمیونیٹی کی کامییاابی کو برقرار رکھنے کیلئے ایک عمارت کی تعمیر کی جائے گی۔

منی پور کے رہنے والے راجو سنگھ بستا کو بی جے پی کے ذریعہ امیدوار بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کیا بی جے پی کے پاس مقامی کوئی لیڈر نہیں تھا۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے پاس ایسا کو ئی مقامی امیدوار نہیں ہے۔

ہم نے یہاں سے کوئی بنگالی کو امیدوار نہیں بنایا ہے بلکہ اس سرزمین کے بیٹے کو امیدوار بنایا ہے۔ممتا بنرجی سے کہا کہ امر سنگھ رائے جو ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں کو ووٹ دے کرکامیاب بنائے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ کامیاب ہونے ایس اہلوالیہ نے دارجلنگ کو فراموش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گورکھا کمیونیٹی کو دھوکہ دیا گیا ہے۔دارجلنگ کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت چائے باغات کے ورکروں کی مزدوری، دیگر مسائل او ایشوز کو حل کرنے کررہے ہیں