’’ فوج کو جانب سے جاری تشدد بند ہونا چاہئے‘‘۔ انجلینا جولی

برما۔ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی میانمار میں روہنگیوں پر جاری تشدد کی سختی کے ساتھ مذمت کی ‘ انہوں نے کہاکہ ملک کی قیادت‘ قائدین اور نوبل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

جولی ایک ہفتہ واری اخبار سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’یہاں یہ بات صاف ہے کے فوج کی جانب سے جاری تشدد بندہوناچاہئے او پناہ گزینوں کو ملک واپس آنے کی اجاز ت بھی ملنی چاہئے۔اور روہنگیوں کو سماجی حقوق ملنی چاہئے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم سارے اس با ت کی امید کرتے ہیں کہ آنگ سانگ سوچی ان حالات میں انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھائے‘‘۔ میانمار میں جاری تشدد کے پیش نظر میانمار کی راکھین ریاست سے اب تک 4لاکھ روہنگی پچھلے تین ہفتوں میں بنگلہ دیش کوچ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔