بی جے پی کے رکن اسمبلی نے حیدرآباد میں اپنے اسمبلی حلقہ کے تمام تھیٹرس کو لیٹرس لکھ کر وارننگ دی کہ وہ پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم نمائش اپنے سنیما ہال میں نہ کریں۔
ہندوتوا نظریہ کے متنازع لیڈر راجہ سنگھ نے فواد خان کی مجوزہ فلم کو ’’مخالف ہندوستان‘‘ بتایا اور فلم کی نمائش سے بازرہنے کی زوردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوشہ محل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے رام کرشنا ‘ سنتوش‘ سپنا‘ تارک راما اور انوکس تھیٹرمینجرس کومکتوب روانہ کرتے ہوئے فواد خان کی مجوزہ فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ جو توقع کے مطابق28اکٹوبر کو ریلیز ہوگی پر روک لگانے پر زوردیا ہے۔
رکن اسمبلی نے سنتوش ‘ سپنا تھیٹر انتظامیہ کو روانہ کئے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ ’’پاکستانی دھشت گرد اور آرمی ہمارے جانباز سپائیو ں کوہلاک کررہی ہے ۔ ہم ایسی بھی فلم نہیں دیکھیں گے جس میں مخالف ہندوستان لوگوں نے اپنا کردار نبھایا ہے۔
تلنگانہ کے لوگ بہت برہم ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں پاکستان اداکاروں والی فلم نہیں دیکھیں گے۔ لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ اسمبلی حلقہ گوشہ محل کی کسی بھی تھیٹر میں ریلیز ہونے والے ایسے فلم وہ نہیں دیکھیں گے۔
انوکس انتظامیہ نے فلم کی نمائش نہ کرنے کے لئے حامی بھری ہے اور بتایاکہ جو بھی عوام کی مرضی کے خلاف جائے گاانہیں سنگین نتائج کا سامنا کرناپڑیگا۔
راجہ سنگھ پر نفرت پھیلانے اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے کئے ایک مقدمات درج ہیں۔ راج ٹھاکرے کی قیادت میں مہارشٹرا نو نرمان سینا نے پیر کے دن کرن جوہر کی فواد خان اسٹارر فلم کی مخالفت میں شدت پیدا کرتے ہوئے ملٹی پلیکس تھیٹرس کودھمکی د ی ہے کہ مجوزہ فلم کی نمائش پر تھیٹرس انتظامیہ کو سنگین نتائج کا سامنا کرناپڑیگا۔
You must be logged in to post a comment.