واشنگٹن: ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے پیر س کے مضافات کریٹیل میں واقع مسجدکے سامنے موجودہ ہجوم میں کار چلانے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے کہاکہ کوئی بھی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا ہے ‘گارڈین کی خبر ہے کہ ہجوم کے درمیان میں کار چلانے کے متعلق مذکورہ شخص کا منشاء کیا تھا اس کے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں ہے کیونکہ مسجد کے سامنے کی سڑک پر حصار بندی کی ہوئی ہے۔
لا پیرسین نیوز پیپر کے مطابق مذکورہ شخص نے کہاکہ و ہ پچھلے سالوں میں ائی ایس ائی ایس سے تعلق رکھنے والے کہ پیرس پر ہوئے حملوں میں پیش ائی درجنوں ہلاکتوں کا بدلہ لینے چاہتا ہے۔
پچھلے ہفتے رات کے وقت جب مسلمانوں کی بھاری تعداد مسجد سے نمازادا کرنے کے بعد باہر نکل رہی تھی تو اس وقت ان پر گاڑی چلانے کے ایک واقعہ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔