اویگنون‘ فرانس: دو بندوق برداروں نے اٹھ لوگوں کو زخمی کردیا جو اویگنون میں الرحمن مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔عہدیداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ساوتھرن فرانس کے مقام پر اٹھ لوگ مسجد کے باہر اس حملے میں زخمی ہوگئے۔
اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق22:30کے قریب متاثرین کو دو نقاب پوشوں نے حملہ کردیاتھا۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس ہینڈ گن اور شاٹ گن تھے اور کھلے عام فائرینگ سے قبل ریناولڈ کلائیوپہنچے تھے۔پولیس نے کہاہے کہ اس کو ہم دہشت گرد حملے قرارنہیں دیں گے۔
ایک ضلع مجسٹریٹ لاوری چابوڈ نے کہاکہ واقعہ نوجوانوں کے دوگرہوں کے درمیان ہوئی تنازع کا نتیجہ دیکھائی دے رہا ہے۔لاپروانس نے ایک ذرائع کے حوالے سے کہاکہ چار لوگ مسجد کے باہر زخمی ہوئے اور ایک خاندان کے چار لوگ جس میں ایک سات سال کی معصوم لڑکی بھی شامل ہے اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں جوواقعہ سے پانچ سو میٹر پردور فاصلے پر موجود اپنے اپارٹمنٹ میں کچھ شاپنگ میں مصروف تھی‘ ۔
جمعرات کے روز پیر کی ایک مسجد کے روبرو عوامی مقام پر تیز رفتار کار چلانے کے ضمن میں ایک شخص کوگرفتار کیاگیا تھا اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔پچھلے سالوں میں پیش ائے ہلاکت خیز حملوں کے بعد حالیہ ہلاکت خیز پیرس حملے کے بعد فرانس میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔