عید کے موقع پر ممتا نے مسلمانوں سے حمایت کی اپیل کی۔

کلکتہ۔ بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روز نے کلکتہ کی سب سے بڑے عید کے موقع پر منعقد اجتماع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمان سماج پر زوردیا کہ وہ ان کے ساتھ اپنی حمایت کوبرقرار رکھیں‘

کیونکہ وہ ان لوگوں سے جنگ لڑرہی ہیں جنھوں نے ”ای وی ایم“پر قبضہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”خوف کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی حمایت جاری رکھیں‘ اور پھر دیکھیں ہم اپنی لڑائی کیسے جاری رکھتے ہیں‘ جو ہم سے ٹکرائے گا وہ چور چور ہوجائے گا“۔

بنگال میں بھگوا رنگ کے بڑھتی اجارہ داری سے اقلیتوں میں پیدا شدہ خوف کا احساس کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ”جو ڈرتے ہیں وہ مرتے ہیں۔

او رجو لڑتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں“۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوس نے کہاکہ ”ای وی ایم کا بھوت کا چیف منسٹر کاتعقب کررہا ہے۔ وہ ہم پر مذہب کو سیاست میں ملانے کا الزام لگاتی ہیں جبکہ وہ خود ایساکررہی ہیں“