عید سے عین ایک روز قبل سری نگر میں پولیس ویان پر لشکر کا حملہ۔ ایک جوان شہید پانچ زخمی

سری نگر: وادی کے پٹھان چوک علاقے میں جمعہ کے شب کو پولیس ویان پر حملہ کیاگیاجبکہ ساری وادی کشمیر میں عید کی تیاریاں کی جارہی تھی۔

جمعہ کی روز رات میں8بجے کے قریب یہ حملہ پیش آیا جب بس بیمانہ سے زیوان کی طرف جارہی تھی۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق زخمی جوان کو آرمی کے 92بیس اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دوسرے جوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔فوج نے بھی جوابی فائیرنگ کی ۔

ٹی او ائی کی خبر کے مطابق جمعہ کے روز وادی میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے میں ’’ پولیس جوان کو گولیاں لگنے کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئے‘‘۔ ٹائمز کی خبر کے مطابق لشکر طیبہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

اس سے قبل کے حادثے میں فرسٹ پوسٹ کی خبر کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر کے پھلواماں ساوتھ کی عمارت میں پیش ائے خودکش حملے اٹھ سکیورٹی جواب بشمول چار سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیاتھا‘ جس کے بعد مدبھیڑ میں تین دہشت گردوں کو جہنم رسید کردیاتھا۔

سری نگر سے پچیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع پھلواماں ضلع میں پچھلے ہفتہ یہ واقعہ پیش آیاتھا