تجارتی اداروں کے اعلی گروپس نے انتباہ کے بعد بریکسٹ کے متعلق عدم معاہدے کے پیش نظر ملک کے برٹش ادارے خوف کے ماحول میں دیکھائی دے رہے ہیں۔
لندن۔یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات میں خرابی کے بعد سیاسی لیڈروں کا اتحاد ضروری ہوگیاہے‘ پانچ بڑی تجارتی تنظیموں نے تشویش کے ساتھ اس قسم کامشترکہ بیان جاری کیاہے۔
لاکھوں ملازمی نکے ساتھ ہزار کروڑ کی تجارت کرنے والے مذکور گروپس نے برسلیس کے ساتھ معاہدے کو تھریسا مئی کی منظور ی کے پیش نظر معاشی بحران کا انتباہ دیا ہے۔
کانفڈریشن آف برٹش انڈسٹری‘ دی برٹش چیمبرس آف کامرس‘دی فیڈریشن آف اسمال بزنس ‘ دی انسٹیٹوٹ آف ڈائرکٹرس‘ اور ای ای ایف مینوفیکچرس آرگنائزیشن کے سربراہان نے اس پر دستخط کی تھی۔
اس میں کہاگیا ہے کہ ’’ کاروبار خطرہ میں ہے اور سیاسی قائدین موثر اقدامات کے بجائے ذاتی مسائل پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ویسٹ منسٹرس میں تبدیلیوں کی کمی کا مطالب ہے کہ بریکسٹ کے ساتھ کوئی معاہدہ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔
تمام حد کے کاروبار اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کوئی واپسی نہیں ہوگی‘۔مذکورہ سربراہان نے کہاکہ عدم معاہدے میں سرمایہ کاری مطلب برآمدات کے فروغ میں کوئی رقم نہیں لگائی جائے‘ تجارت میں اضافہ میں مدد کے لئے درکار عملے کا تقرر نہ کیاجائے ہے۔
مذکورہ گروپس کا کہنا ہے کہ نو ڈیل کا مطالب ہوگا’’ تجارت کو نئے کسٹمس اور ٹاریف کا سامنا ہوگا۔ بندر گاہوں پر رکاوٹیں ہونگی جس کی وجہہ سے سپلائی پر اثر پڑیگا‘‘