عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کرنے والی بیوی گرفتار

حیدرآباد: عاشق کی مدد سے اپنے ہی شوہر کے مبینہ قتل میں ملوث بیوی اور اس کے عاشق کو پولیس نے پیر کے روز گرفتار کرلیا۔

مذکورہ عورت کے ناجائز تعلقات تھے اور جب اس کے شوہر کو اس کے متعلق خبر ملی تب اس نے شوہر کو ہی راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ایم دیوی جس کی عمر28سال بتائی جارہی ہی کی شادی رمیش نامی ایک ایل ائی سی ایجنٹ سے ہوئی۔

کچھ ماہ بعد اس کی ملاقات امریندر نامی شخص سے ہوئی۔ رامیش نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ دونوں نے ملکر رمیش کا تکیہ سے منھ دباکر قتل کردیا اور 20مارچ کے روزپولیس کو اطلاع دی کہ اس کے شوہر نے اپنے گھر میں خود کو پھانسی لگالی۔

رامیش کی ماں ایم کرشنا کماری کو اپنے بیٹے کی مشتبہ حالت پر شبہ ہوا اور اس ے دیوی کے خلاف ایک شکایت درج کرائی یہاں تک کے پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی اس بات کا انکشاف کررہی تھی کہ رامیش کی موت سانس رکنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔

پیر کے روز بالا نگر پولیس نے دیوی کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اس نے قبول کیا وہ اپنے عاشق امریندر کے ساتھ ملکر شوہر رمیش کا قتل کیاہے۔اے سی پی بالانگر ٹی گوردھن نے بتایا کہ دونوں کو حراست میں لیکر جیل بھیج دیاگیاہے