صحافیوں کو بلاکر پولیس نے کیاراست انکاونٹر۔ ویڈیو

علی گڑھ۔ شہر کے مقامی رپورٹرس اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب ضلع پولیس کی جانب سے ایک انکاونٹر کی راست نشریات کرنے کا دعوت نامہ موصول ہوا۔

رپورٹرس سے کہاگیا کہ وہ ہردو گنج کے مچھوا گاؤں پہنچیں۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور موقع پر محض کچھ منٹوں میں مقامی اور قومی ذرائع ابلاغ کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

شائد ملک کا یہ پہلا انکاونٹر ہوگا جس کو کور کرنے کے لئے میڈیا کودعوت نامہ دے کر مدعو کیاگیا تھا۔ پولیس نے کچھ دیر تک چلے اس انکاونٹر میں دو ملزمین مستقیم اورنوشاد کو مار گرایا۔

رپورٹرس کے مطابق ان دونوں پر چھ لوگو ں کے قتل کا الزام تھا‘ اسی کے ساتھ ان کاتعلق دوسادھوؤں کے قتل سے بھی تھا۔علی گڑھ کے ایس پی سٹی اتل سریواستو نے بتایا کہ’’ مستقیم او رنوشاد نے پولیس ٹیم پر فائیرنگ کی تھی۔

بعد میں جب ان کا پیچھا کیاگیاتو یہ یہاں آکر سرکاری عمارت میں چھپ گئے ‘۔رپورٹرس کو طلب کرنے کے متعلق پوچھے جانے پر ایس ایس پی اجئے سہانی نے کہاکہ’اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ میڈیاکو انکاونٹر سے جوڑی ہر جانکاری سب سے پہلے ملے‘۔

انہو ں نے اس بات پر زوردیا کہ پولیس کا میڈیاکے ساتھ انکاونٹر چیز شیئر کرنے کا ’ارڈر‘ اوپر سے ملا ہے۔ہم سب کچھ شفاف رکھنا چاہتے ہیں۔کچھ بھی چھپایا نہیں گیا۔یہاں جو بھی فوٹو او رویڈیولینا چاہتے تھے ‘ اسے اس کی پوری آزادی تھی‘۔