شہر کے ائی ٹی نوجوان کے امریکی قاتل کو سزائی موت کا سامنا ہوسکتا ہے؟

اولاتھی: امریکی شہر کناس سٹی میں 22فبروری کو حیدرآباد ائی ٹی نوجوان سرینواس کوچی بھوتلہ کے مبینہ قتل کے ذمہ دار آدم پورینٹن کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے اس کے خلاف الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ سرینواس کوچی بھوتلہ کو آدم پورینٹن جو کہ امریکی بحرایہ کا ایک سابق عہدیداربھی ہے نشہ کی حالت میں اولاتھی کے کناس سٹی میں واقعہ اوسٹیون بار اینڈ گرل ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

سرینواس اور ان کے ساتھی الوک مدیسانی وہاں پر شام کے وقت ماحول سے ریسٹورنٹ کے ماحول سے لطف اندوز ہورہے تھے اسی دوران 59سالہ مذکورہ شخص نے غیر ضروری ان دونوں سے بحث شروع کی اور بعدازاں چلاتے ہوئے گولیاں برسانی شروع کردی کہ ’’ تم دہشت گرد ہو‘‘249’’میرے ملک سے نکل جاؤ‘‘۔

فائرینگ کے بعد سرینواس موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ الوک اور ایک امریکی دوست بری طرح زخمی ہوئے ۔پولیس جس نے قاتل کوگرفتار کیا وہ ایک اور بار میں چھپا ہوا تھا‘ اس بار قتل اور اسی کے دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا

۔پولیس نے فائیرنگ کے وقت بار میں موجود عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کے ذریعہ ثبوت جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ملزم کو سزائی موت بھی مل سکتی ہے۔