ممبئی:ٹیلی ویثرن سیریل’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ سے مشہور ہوئے شلپا شنڈے نے ٹی وی شو کی پروڈیوسر سنجے کوہلی پر جنسی ہراسانی کاالزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف ائی آر درج کروایا۔
کیس کے متعلق اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ادکارہ نے کہاکہ’’پہلے ہی بے شمار مسائک ہیں اور ان حالات میں اس پر بات کرنا میرے لئے مشکل تھا۔ مگر اب میں کہتی ہوں ایک سال کا عرصہ گذر گیا مگر تمام واقعات ذہن میں تازہ ہیں۔
ان کا طریقہ کار جس طرح وہ مجھ سے برتاؤ کرتے تھے۔ میں سات اٹھ ماہ تک بیمار پڑگئی۔ پرڈیوسرس نے سی ائی این ٹی اے اے ‘ فیڈریشن سے رجوع ہوئے ۔ سب میرے خلاف ہیں یہیں پر سب کچھ ختم نہیں ہوا ‘ اُن لوگوں نے عدالت کے باہر معاملہ رفعہ دفع کرنے کے لئے بات چیت کرنے کی بھی کوشش کی ہے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میرے لئے ایف ائی آر بھی درج کروانا مشکل بن گیا تھا ‘ پولیس نے اس کے لئے مجھے تین دنوں تک انتظار کرنے پر مجبور بھی کیا۔ایف ائی آر کے اندراج کے متعلق شیلپا نے شہر میں ایک پریس کانفرنس بھی کی ہے۔
سنجے کی اہلیہ کے ساتھ رسہ کشی کے بعد ٹی شو چھوڑنے کے ایک سال بعد شیلپا یہ کے الزامات منظر عام پر ائے ہیں۔ مذکورہ اداکارہ نے پروڈیوسر پر ذہنی اذیت کا بھی الزام عائد کیا۔رپورٹس کے مطابق ایف ائی آر میں ادکارہ نے دعویٰ کیاہے کہ کوہلی انہیں ہاٹ اور سیکسی کہہ کر اکسانے کی کوشش کیاکرتاتھا۔
مذکورہ اداکارہ نے یہا ں تک الزام لگایا کہ کوہلی ان کی مرضی کے مطابق کام نہ کرنے پر شوسے باہر کرنے کی بھی دھمکیاں دیاکرتا تھا۔