حیدرآباد۔پولیس نے کہاکہ ہفتہ کے روز نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے دوست کو جب پولیس نے پکڑلیا تو اس کی ساتھی خاتون نے شرانگیزی کرتے ہوئے میڈیا پر پتھر برسانہ شروع کردیا۔
ٹریفک پولیس انسپکٹر گوپال پورم ماجد کے مطابق ہفتہ کی رات کو پولیس عملے تلاشی میں مصروف تھا اسی دوران سوفٹ کار میں سوار ایک شخص کونشہ کی حالت میں فلم نگر چیک پوائنٹ کے پاس روکاگیا۔
پولیس نے کہاکہ کار میں بازوکی سیٹ پر اس کی لیڈی دوست بھی بیٹھی تھی‘ جس نے غیر معمولی گڑبڑ کرتے ہوئے میڈیا کو نشانہ بنانے کی کوش کی جوپہلے سے وہاں پر موجود تھے‘ او رمیڈیا پر پتھر برسانا شروع کردیا۔اب تک مذکورہ لیڈی پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔