سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے فنڈس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ ۔ کجریوال

نئی دہلی:چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے ہفتے کے روز مطالبہ کیاکہ سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے فنڈس کے وسائل کی تحقیقات کمیشن قائم کیاجائے ۔

انہوں نے مرکزی حکومت کے اس فیصلہ پر بھی سوال کھڑا کیاجس میں سیاسی جماعتوں کو نوٹ بندی کے بعد بینکوں میں500اور 1000کے نوٹوں کو جمع کرانے کے دوران انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیاہے ۔انہوں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس میں رعایت اوروزیراعظم نریندر مودی و کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کی ملاقات کے درمیان لنک ضرورت ہے کیونکہ یہ فیصلہ بھی اسی دوران منظرعام پر آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک عام آدمی کو2.5لاکھ رقم جمع کروانے پر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ مگر پارٹیوں کو تحقیقات نہیں ہے بھلے وہ 2,500کروڑ ہی بینک میں کیوں نہ جمع کرائیں‘ یہ فیصلہ سراسر غلط ہے‘‘۔ کجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ’’ ہم مطالبہ کرتے ہیں آزادکمیشن قائم کیاجائے جو پچھلے پانچ سالوں میں سیاسی جماعتوں کے بینک کھاتوں میں جمع رقم کی تفصیلی تحقیقات کرے اور ان کے وسائل کی بھی جانچ کی جاسکے‘‘۔

اس کے علاوہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کی جمع پونجی کو عوام کے سامنے لانے کی بھی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ پیسے کوملا ایک ایک پیسہ کا حساب ضروری ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی اپنے فنڈس کے ایک ایک روپئے کاحساب دیتی ہے اور ہم نے اب تک کے تما رسائد انکم ٹیکس والوں کو داخل کرچکے ہیں ۔ ہم تحقیقات سے نہیں ڈرتے بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں اور بی جے پی خوفزدہ ہے؟۔ کیا وہ نہیں چاہتی کے تحقیقات ہو۔
PTI