تحقیقات میں پولیس نے اس بات کو مانا ہے کہ غلط برتاؤکے نتیجے میں چار ماہ قبل جو سکیورٹی ہٹادی گئی تھی اس کی بازیابی کے لئے مذکورہ لیڈرنے من گھڑت حملہ کروایا ہے
چینائی۔جمعہ کے روز چینائی شہر کے نارتھ ویسٹ علاقے سے23کیلومیٹر دو شولاورم ہائی وے پر ہنومان سینا لیڈر کی گاڑی پر کروڈ بم حملے کے واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کی تحقیقات میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ یہ حملے اس لیڈر نے خود کروایا ہے تاکہ اس کی سکیورٹی بحال کرائی جاسکے‘ جو چار ماہ قبل اس کے غلط برتاؤکی وجہہ سے ہٹادی گئی تھی۔
ہندوتوا تنظیم کے 40سالہ لیڈر کالی کمار کی ابتدائی شکایت کے مطابق اس کی کار کوشولاورم کے قریب منجور۔ وندلور اؤٹر رنگ روڈ پر سفر کے دوران کروڈ بم سے نشانہ بنایاگیاتھا۔
تاہم پولیس کو کمار اور اس کے ساتھ ساتھیوں کے بیان میں بڑا تضاد ملا۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ’’ جب ہمیں کہانی میں جھولی دیکھائی دیا تو ہم نے ان سے سوالات کرنا شروع کردیا۔حقائق سے پردہ فاش کرنے کے لئے فارنسک ماہرین نے مقام واقعہ کا جانچ کی اور ایمباسیڈر کار کے بقایات اکٹھا بھی کئے۔
بالآخر ان لوگوں نے اس بات کوقبول کیا ہے کہ اپنے لیڈر کے لئے پولیس پروٹکشن کے واسطے انہوں نے یہ کام کیاتھا‘‘۔مبینہ طور پر کمار نے اپنی گاڑی دوست گناسیکرن اور اپنی بڑے بھائی کے بیٹے رنجیت کی مدد سے جلائی تھی۔
افیسر نے کہاکہ’’وہ2016سے پولیس پروٹکشن کے مزے لوٹ رہا تھا‘ ہتھیار بند پولیس کا ایک جوان ہمیشہ اس کی نگرانی میں کھڑا رہتا تھا۔ اس کی حفاظت کرنے والے ایک پولیس جوان کے ساتھ نشہ کی حالت میں بدسلوکی کرنے کی شکایت کے بعد ہم نے اس حفاظتی دستہ ہٹالینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اب ہمیںیہ جانکاری ملی ہے کہ 2016میں بھی اس نے ایسا ہی جرم انجام دیکر سکیورٹی حاصل کی تھی‘ اب اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے‘‘۔ اسکریپ کا کاروباری کمار ہنومان سینا کا لیڈر بھی ہے‘ جس کی چینائی‘ کوئمبتور اور کیرالا کے کم سے کم دو اضلاعوں میں شاخیں ہیں۔
کیرالا میں ’کس آف لو‘ تقریب منعقد کرنے والے نوجوانوں پر حملے کے بعد ہنومان سینا سرخیوں میں ائی تھی۔پہلے کمار ہندو مکل کاٹچی میں تھا جو دوسرے ہندوتوا تنظیم ہے جس کا تعلق ہندو جنا جاگرتی سمیتی‘ سری رام سینا کے پرمود متھالک اور شیوسینا سے ہے۔
ہندو مککل کاٹچی کے بانی وسابق آر ایس اسی لیڈر اور ایکتا یاترا کے تاملناڈو انچار جس کی قیادت مرلی منوہر جوشی او رنریندر مودی نے 1990کے دہے میں کی تھی ارجن سمپت نے کہاکہ وہ کمار کو جانتے ہیں۔
سمپت نے کہاکہ’’ میں اس کی حرکت کی مذمت کرتاہوں جس نے ہمیں شرمسار کردیا ہے۔ناتو سریدھر( ہنومان سینا کا بانی) بھی ایسے حرکت کی حمایت نہیں کرتے‘‘۔تبصرے کے لئے سریدھر نہیں ملے۔ کمار اور دیگر کو ائی پی سی کی دفعہ 436اور420کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔