یونیورسٹی انتظامیہ نے تحریری جواب میں کہاکہ ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ تنظیموں کی جانب سے داخل کردہ درخواست جس میں راہول گاندھی کے یونیورسٹی دورے کا ذکر کیاگیا تھا سکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کرتے ہیں۔
نئی دہلی۔سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس تقریب کو منسوخ کردیا جس میں کانگریس صدرر راہول گاندھی طلبہ سے خطا ب کرنے والے تھے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تحریری جواب میں کہاکہ ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ تنظیموں کی جانب سے داخل کردہ درخواست جس میں راہول گاندھی کے یونیورسٹی دورے کا ذکر کیاگیا تھا سکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں یونیورسٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے ایک بیان بھی جار کیاہے‘ حالانکہ انتظامیہ کو طلبہ تنظیموں کی برہمی او راحتجاج کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے جن کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ٹی آر ایس حکومت کے دباؤ میں یہ کام کررہی ہے۔
تلنگانہ کانگریس کمیٹی صدر این اتم کمار ریڈی نے کہاکہ عثمانیہ یونیورسٹی حکومت تلنگانہ کے دباؤ میں تھی اس لئے اجازت دینے سے انکار کیاہے۔ ریڈی نے کہاکہ ’’ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے تو ہاکی گروانڈ میں تقریب منعقدکرنے کی منظوری دیدی تھی۔
جن سے دباؤ میں اب اس سے انکار کررہی ہے؟کون ہے جو راہول گاندھی سے خوفزدہ ہے ‘ ان کے سکیورٹی ‘ حفاظت اور اقلیتوں کی فلاح وبہبودکے متعلق بات کرنے سے ڈر رہا ہے؟وہ کون ہے جو ڈر رہا ہے کہ راہول گاندھی کے طلبہ کی فیس بازادائیگی کے وعدوں کی عدم تکمیل اور ہر گھر میں ایک ملازمت پر سوالات سے گھبرا رہے ہیں ؟سب جانتے ہیں کس نے عثمانیہ یونیورسٹی پر اجازت نامے کومنسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا ہے‘‘
You must be logged in to post a comment.