سونو نگم کی کڑی: جس وقت وزیراعظم نریند رمودی نے اذان کے احترام میں اپنی تقریر روک دی!

ممبئی:سونو نگم کے اذان پر تبصرے کے کڑی کی طورپر سوشیل میڈیاپر مختلف ویڈیوز پوسٹ کئے جارہے ہیں جس میں کچھ مشہور شخصیتیں بشمول سلمان خان ‘ پرینکا چوپڑا ‘ ممتا بنرجی کے کانوں میں اذان کی آواز پہنچنے کے ساتھ ہی وہ اس کے احترام کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم کا ایک قدیم ویڈیو بھی پھیلایا جارہا ہے جس میں وزیراعظم کھرگ پور میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران اذان کی آواز سننے کے ساتھ ہی اپنی تقریر روک دی او رپورے صبر وتحمل کے ساتھ اذان مکمل ہونے تک ویسے ہی کھڑے رہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=hwyMAitt77s

مذکورہ واقعہ بی جے پی امیدوار کی حمایت میں جاری انتخابی مہم کے دوران سال2016کے اسمبلی انتخابات میں ضلع ویسٹ مدنا پور کے بی این آر گروانڈ کے جلسہ کے دوران پیش آیاتھا‘ جہاں پر مودی اذان کی آواز سننے کے ساتھ ہی اپنی تقریر روک دی جو قریب کی مسجد سے آرہی تھی۔

جبکہ جلسہ میں موجود ہزاروں لوگ تقریر جاری رکھنے کا اسرار کررہے تھے مگر مودی اپنے دونوں ہاتھ ہلاکر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔ا

پنی تقریر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے مودی نے کہاکہ ’’ اذان چل رہی تھی میری طرف سے کسی کو پوجا پاٹ میں خلل نہیں پڑنا چاہئے اس لئے میں نے کچھ دیرکے لئے خاموشی اختیار کرلی‘‘۔

قبل ازیں سال 2014نومبر میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی کلکتہ میں ایک جلسہ دوران اسی طرح آذان کی آواز سن کر خاموشی اختیارکرلی تھی۔