کلکتہ(ویسٹ بنگال): کلکتہ نژاد عالم دین سید شاہ عاطف علی القادری ‘ جنھوں نے سونو نگم کے خلاف فتویٰ جاری کیاتھا‘ کو مبینہ طور سے ایک نامعلوم شخص نے ان کے موبائیل فون پر موت کی دھمکی ارسال کی ہے اور انہوں نے اس کے متعلق کلکتہ کمشنر آف پولیس سے تحریری طور پراس کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں موبائیل پر ایک پیغام موصول ہے جس میں سونو نگم کے خلاف کچھ بولنے پر مولوی اور ان کے گھروالوں کی موت کی دھمکی دی گئی ہے۔دھمکی آمیز میں لکھا گیا ہے کہ’’ تمہاری ہمت کیسے ہوئے سونو نگم کے خلاف کچھ بھی کہنے کی ‘ جوانڈیا کا وقار ہے۔
ایک بات غور سے سنو‘ اگر تم دوبارہ سونونگم کے خلا ف اس طرح کی بات کریں گے پھر میں تمہیں اور تمہارے خاندان کوشوٹ کردونگااور کوئی بھی نہیں بچ پائے گا‘‘۔
پھر انہوں نے کمشنر آف پولیس کو ایک مکتوب لکھا کر گذارش کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کری اور خاطیوں کو سامنے لاکر انصاف کریں۔
بالی ووڈ کے43سالہ سنگر کے اذان کے متعلق متنازع تبصرے کے بعد مذکورہ عالم دین کے سونونگم کا سرمنڈنے والے کے لئے د س لاکھ کے انعام کا اعلان کیاتھا۔سونونگم کے اذان پر متنازع تبصرے کی وجہہ سے ان کے مداحوں میں کمی ہوئی ہے ۔
انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ صبح کی اذان پر تنقید کی تھی۔