حیدرآباد: سعودی عرب کو عمرہ کی غرض سے گئی شہر کی ایک خاتون کو سعودی حکام نے گرفتار کرلیا ۔ متاثرہ خاتون کے رشتہ دار ہندوستان میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بھائی محمد مجاہد الدین نے بتایا کہ میں او رمیرے گھر والے۲۹ ؍ دسمبر کو عمرہ کیلئے گئے تھے ۔ ہم جدہ ایئر پورٹ پر اترے ۔
ایمیگریشن پوائنٹ پر سعودی پولیس نے کچھ بتائے بغیر میری بہن کوگرفتار کرلیا او رہمیں چلے جانے کی ہدایت دی ۔ مجاہدالدین نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ہمیں اطلاع دی گئی کہ میری بہن کو دمام جیل منتقل کیاگیا ۔
محکمہ پولیس گرفتاری کی اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں ۔ ہم پریشان ہیں کہ آخر کس جرم کی بنا پر میری بہن کو گرفتار کیاگیا ۔ میں ہندستانی ایمبسی او روزیر داخلہ سشما سوراج سے میری بہن کی رہائی کیلئے تعاون کی اپیل کرتا ہوں ۔ ‘‘