نئی دہلی۔ مرکزی وزیر خارجہ سشما سوارج نے ایک روز قبل اپنے غیر متوقع بیان سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہ کہتے ہوئے سب کو چونکادیا کہ وہ ائندہ 2019کا الیکشن نہیں لڑیں گی۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ خرابی صحت کی وجہہ سے لیاہے۔ پچھلے چار مرتبہ سے ایوان لوک سبھا کے لئے منتخب ہوکر بی جے پی کی نمائندگی کرنے والی سینئر لیڈر سشما سوراج نے کہاکہ ’’ انہو ں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اگلے سال 2019میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی‘‘۔
سشما سوراج جنکی عمر 66سال کی ہے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے منگل کے روز اس بات کااعلان کیاہے کہ وہ اگلے لوک سبھا الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
حالیہ دنوں میں سشما سوراج کو دائیں بازو تنظیموں کی ٹرول ٹیم کی مخالفت کا اس وقت سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے اترپردیش کے ایک بین مذہبی جوڑے کے پاسپورٹ معاملے میں مسلم شخص کی حمایت کرتے ہوئے پاسپورٹ افیسر کا تبادلہ کردیا تھا اور مذکورہ مسلم نوجوانوں کی عاجلانہ پاسپورٹ کی اجرائی کی راہ ہموار کی تھی ۔سشما سوراج کا شمار بی جے پی کے قدآور لیڈروں میں ہے ۔
کچھ عرصہ قبل وہ گردہ کے امراض کی وجہہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور ان کا ایک گردہ بھی تبدیل کیاگیاہے۔ ایک مسلم نوجوان نے انہیں اپنا گردہ بطور عطیہ پیش کیاتھا۔ جس کے بعد سے وہ صحت یاب ہوئے ہیں