تاملناڈوکی سسی کلا نٹراجن جسکو معزز عدالت نے غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں مجرم قراردیا ہے ‘ حیدرآباد میں بھی پراپرٹی ٹیکس کی چوری کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔
سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ نے مارچ سے بقایہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کی مہم شروع کی ہے ۔ بورڈنے سسی کلاکومارڈپلی پلاٹ نمبر16کے ٹیکس بقایہ جات ادا کرنے کے لئے نوٹس جاری کی
۔مذکورہ مکان سسی کلا کے نام پر رجسٹرر ہے اور پچھلے دوسالوں سے ٹیکس روپئے35424روپئے باقی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق جب کبھی سسی کلا اور جئے للیتاحیدرآباد میں رہتی تب اس گھر میں قیام کرتی تھیں‘ او ریہ گھر 1990میں جیڈیمٹلہ کے قریب جئے جئے گارڈن فارمس ہاوز کے ساتھ خریدا تھا۔
ان لوگوں نے بتایا کہ کوئی یہاں پر کرایہ سے رہتا تھا‘ اور چارسال قبل اس نے گھر خالی کردیا۔